Featuredپنجاب

کمشنر لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا ایڈمنسٹریٹر کمشنر مقرر

پنجاب میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 مکمل طور پر نافذ کردیا گیا۔

پنجاب میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 مکمل طور پر نافذ کردیا گیا ہے، لوکل گورنمنٹ آرڈینس 2022 سیکرٹری قانون اختر جاوید نے تیار کیا ہے، جس کے تحت صوبے میں 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہوں گی۔

کمشنرلاہور کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا ایڈمنسٹریٹر کمشنر مقرر کردیا گیا ہے، اور گورنر پنجاب نے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹرز پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2022کے تحت تعینات کئے گئے ہیں، اور یہ ایڈمنسٹریٹرز بلدیاتی الیکشن اوربلدیاتی نمائندوں کے منتخب ہونے تک متعلقہ لوکل گورنمنٹس میں اپنے اختیارات استعمال کرسکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سے حد بندی مکمل ہونے اور نئی یونین کونسل کے قیام تک 2013 میں بننے والی یونین کونسل کام کریں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 2013 کے تحت بنی یونین کونسل اموات ، پیدائش اور طلاق کی رجسٹریشن کریں گی، یونین کونسلز کے ایڈمنسٹریٹر متعلقہ تحصیل میں تعینات لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close