Featuredکھیل و ثقافت
پاکستانی ویمن فٹبال ٹیم کی پہلے ہی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی
پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم نے 8 سال بعد سعودی عرب میں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی۔
فیفا پابندیاں ختم ہونے کے بعد پاکستانی ویمن فٹ بال ٹیم کی پہلے ہی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پہلے میچ میں کوموروس کو ایک صفر سے شکست دی۔
پاکستانی ٹیم کا دوسرا میچ ماریشس سے ہوا۔ قومی فٹبال کھلاڑی رامین فرید، زائمہ ملک، سارہ خان، سوہا ہیرانی نے بہترین کھیل پیش کیا ۔ میچ کا واحد گول ماریہ خان نے فری کک پر کیا تاہم سنسنی خیز مقابلے کے بعد ماریشس نے میچ ایک گول سے جیت لیا۔
قومی ویمن فٹبال ٹیم ٹورنامنٹ میں تیسرا میچ 19 جنوری کو میزبان سعودی عرب سے کھیلے گی ۔ پاکستانی کھلاڑی آخری میچ میں فتح کیلئے پرعزم ہیں۔ مقابلے سعودی عرب کے پرنس سعود اسٹیڈیم میں ہو رہے ہیں۔