Featuredاسلام آباد
پاکستان کو تیل اور گیس کی فراہمی پر مذاکرات ہوں گے،روسی وزیر توانائی
روس کا دوسرا وفد وزیر توانائی کی سربراہی میں پاکستان پہنچ گیا، آئل کمپنی او ایل این جی سیکٹر کے ماہرین بھی شامل ہیں۔
روس کا ایک 80 رکنی وفد اسلام آباد پہنچا تھا جس سے حکومتی نمائندوں کے مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوچکا۔
رپورٹ کے مطابق روسی وزیر توانائی نکولائی شولگینوف بھی 25 رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
روسی وفد میں آئل کمپنی اور ایل این جی سیکٹر کے ماہرین بھی شامل ہیں، روسی سفد وزارتی سطح پر پاکستان کو تیل اور گیس کی فراہمی پر مذاکرات کریگا۔
رپورٹ کے مطابق روس سے 30 فیصد رعایت پر خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی کی طویل مدتی خریداری کیلئے مذاکرات کا پہلا دور کامیاب رہا، دونوں ملکوں میں قیمت، مقدار اور شرائط پر حتمی ورکنگ پیپر کی تیاری پر اتفاق ہوگیا۔
مہمان وفد نے پاک روس تعلقات کا مزید فروغ وقت کی ضرورت بھی قرار دے دیا، مذاکرات کے دوسرے روز ادائیگیوں اور شپنگ کا طریقۂ کار طے کیا جائے گا۔