Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات 19 جنوری کو کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت 5 رکنی کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق عمران خان قومی اسمبلی کی تمام 7 نشستوں سے کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ کامیابی کا نوٹی فیکیشن عمران خان کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات منظور ہونے کے بعد جاری کیا گیا۔

عمران خان نے تفصیل جمع کرانے میں تاخیر کو صرف نظر کرنے کی درخواست کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال 26 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا گیا۔

ای سی پی سے استدعا
چیئرمین پی ٹی آئی نے تاخیر کے ساتھ اپنے اخراجات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔

کون کون سے حلقوں پر کامیاب قرار؟
چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 108 کے انتخابی اخراجات کی تفصیل تاخیر سے جمع کروائی تھی۔

این اے 118، این اے 239 اور این اے 45 کے اخراجات کی تفصیل بھی مقررہ وقت کے بعد جمع کرائی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close