پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رجحان بڑھ گيا، تین سال میں موبائل بینکنگ اکاؤنٹس میں 148 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں نے مالی سال 2021-22 میں دس ہزار 600 ارب کی آن لائن ٹرانزیکشنز کیں۔
تین سال کے دوران موبائل بینکنگ اکاؤنٹس کی تعداد بڑھ کر آٹھ کروڑ پچاسی لاکھ ہوگئی۔ مالی سال دوہزار اکیس بائیس کے دوران آن لائن بینکنگ میں 32 فیصد اضافہ ہوا۔
پاکستان میں ای کامرس ریٹیلرز کی تعداد بھی 76 فیصد بڑھ کر چار ہزار 445 ہوگئی۔ گزشتہ تین سال میں ایپ بیس موبائل بینکنگ لین دین میں نو کروڑ کا اضافہ ہوا۔
پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں 93 فیصد گھرانوں کے پاس ذاتی موبائل فون ہے۔