Featuredاسلام آباد

استعفے منظور کر یں جب بھی شور ، اگر استعفے منظور نہیں کرتے تو بھی شور مچ جاتا ہے

جن پی ٹی آئی ارکان نے اطمینان کروایا ان کے استعفے منظور کیے

اسلام آباد: میں اب بھی چاہتا ہوں جن کے استعفے منظور نہیں ہوئے اسمبلی میں آئیں

میڈیا سے گفتگو میں راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جب استعفے منظور کرتے ہیں تو بھی شور مچ جاتا ہے جب نہیں کرتے تو بھی شور مچ جاتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں اب بھی چاہتا ہوں جن کے استعفے منظور نہیں ہوئے اسمبلی میں آئیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے جس جس رکن نے انہیں اطمینان کروایا انہوں نے ان کے استعفے منظور کیے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ مجھ سے بہت سے پی ٹی آئی ارکان نے رابطہ کر کے کہا ہے کہ وہ ابھی سوچ رہے ہیں، اس لیے ان کے استعفے منظور نہیں کیے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ ’جب عمران خان نے اسمبلی میں واپسی کا عندیہ دیا تو آپ نے ان کے استعفے منظور کرلیے؟‘ جس پر راجہ پرویز اشرف نے جواب دیا کہ ایسی بات نہیں ہے، جب پی ٹی آئی کا وفد آیا تو استعفوں کی منظوری کا عمل شروع ہوچکا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close