Featuredاسلام آباد

سپریم کورٹ کا تمام سرکاری اداروں میں خصوصی افراد کيلئے مختص کوٹے پر عمل درآمد کا حکم

سپریم کورٹ نے تمام سرکاری اداروں میں خصوصی افراد کيلئے مختص کوٹے پر عمل درآمد کا حکم دے ديا۔

سپریم کورٹ نے خصوصی افراد کی ملازمت کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کردیا، تفصیلی فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے جاری کیا۔

عدالت نے فيصلے ميں قرار ديا کہ خصوصی افراد کو ملازمت دینا صدقہ خیرات نہیں بلکہ آئینی حق ہے، معاشرے کی ترقی میں خصوصی افراد کا بھی اتنا ہی کردار ہے جتنا عام آدمی کا ہوتا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی افراد کی تعداد 33 لاکھ سے دو کروڑ تک ہے، انہیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

سپریم کورٹ نے تمام سرکاری اداروں میں خصوصی افراد کيلئے مختص کوٹے پر عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری اور نجی ادارے خصوصی افراد کے لیے احساس پیدا کریں۔اُن کے تمام قانونی اور آئینی حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے۔

سپریم کورٹ نے نیب کو بھی خصوصی افراد کے لیے تین فیصد کوٹے پر فوری تقرری کا حکم دے دیا۔ اور خصوصی افراد کے کوٹے پر عملدرآمد کا حکم نامہ تمام سرکاری اداروں کو ارسال کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close