Featuredپنجاب

پنجاب کے نگران سیٹ اپ اورامیدواروں کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب

وزیراعظم شہبازشریف نے پنجاب کے نگران سیٹ اپ اورامیدواروں کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ آٹھ روز سے لاہور میں قیام پذیر ہیں، اور انہوں نے اب موجودہ موجودہ سیاسی صورتحال پرمشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز بھی شرکت کریں گے، جب کہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، جب کہ پنجاب کے نگران سیٹ اپ اورامیدواروں کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close