Featuredپنجاب

 لاہور  کے نجی اسکول میں طالبہ پر ساتھی طالبات کی جانب سے تشدد کے معاملے میں مزید 7 افراد کو نامزد

 لاہور : نجی اسکول میں طالبہ پر ساتھی طالبات کے تشدد کے معاملے میں مزید 7 افراد کو نامزد کر دیا گیا۔

لاہور کے نجی اسکول میں بچی پر ساتھی طالبات کی جانب سے تشدد کے معاملے میں مزید 7 افراد کو نامزد کر لیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کے والد نے پہلے تین لڑکیوں کو نامزد کروایا تھا تاہم اب پولیس نے مزید 7 افراد کو شامل ِ تفتیش کیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں تشدد کرنے والی لڑکیاں عبوری ضمانت لینے کے بعد شامل تفتیش ہوئیں جبکہ دیگر افراد نے بھی پولیس کے سامنے پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کروا دیئے ہیں۔
نامزد کیے جانے والے مزید افراد میں اسکول کی انتظامیہ سمیت ویڈیو بنانے والے طالبات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ طالبہ پر تشدد کیس پر ایک انکوائری ٹیم بھی تشکیل دی گئی تھی جس نے تاحال کیس سے متعلق اپنی رپورٹ جمع نہیں کروائی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close