کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے متنازع حلقہ بندیوں، مردم شماری، ووٹر لسٹوں، بلدیاتی انتخابات و دیگر معاملات پر اعتراض واضح طور پر دکھانے کے لیے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اس حوالے سے پہلا پاور شو فروری میں کرنے پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی طاقت کا مظاہرہ مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے جلسے کی تاریخ کا حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے بعد سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں بھی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 15 جنوری کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا ایم کیو ایم پاکستان نے بائیکاٹ کر دیا تھا۔