Featuredاسلام آباد

22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، سابق وزیر اعظم

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی۔

فواد چوہدری کی گرفتاری پر اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا کہ ملک بنانا ری پبلک بننے جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں اب اپنے بنیادی حقوق کے لیے کھڑا ہونا چاہیے تاکہ پاکستان کو ایسے مقام تک جانے سے روکا جاسکے جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔

اس سے قبل لاہور میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ 22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، فواد چوہدری تحریک انصاف کے ہر اول دستے کے کارکن ہیں۔

عمران،خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتاری نہیں کرسکتی ان کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ فواد چوہدری کی بغیر وارنٹ گرفتاری اس ملک کی جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر ایک زوردار طمانچہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ خدارا پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے مقدمے گزشتہ رات لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close