Featuredپنجاب

محکمہ خزانہ نے تمام ترقیاتی اسکیموں کو روک دیا

محکمہ خزانہ پنجاب نے سابقہ حکومت کے حکم پر جاری 180 ارب روپے کے فنڈز روک لئے۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے حکم پر جاری ہونے والے 180 ارب روپے کے فنڈز روک لئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ ارکان صوبائی اسمبلی اور وزراء کے ترقیاتی فنڈز روکے گئے ہیں، جب کہ سابق وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے اضلاع کا بجٹ بھی روک لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی جانب سے گجرات، منڈی بہاوالدین سمیت من پسند علاقوں پر کھولے کے خرانوں کے منہ کومحکمہ خزانہ نے بند کردیا ہے، اور تمام ترقیاتی اسکیموں کو روک دیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےمحکمہ خزانہ پنجاب نے سابق وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے اضلاع کا بجٹ کو روکنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close