Featuredاسلام آباد

آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش ہوگا،وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے نئے مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری کردیا۔

نئے مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، اور وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق تمام بجٹ دستاویزات کو مئی کے آخر تک حتمی شکل دینے کا پلان ہے، بجٹ کا پہلا جائزہ اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز ہے۔

حکام وزارت،خزانہ کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا، سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اپریل کے چوتھے ہفتے میں بلانے کی تجویز ہے۔

وزارت خزانہ،کے مطابق بجٹ اسٹریٹیجی پیپر اپریل کے دوسرے ہفتے میں کابینہ سے منظور کرانے اور بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 22 سے 31 مارچ کے دوران منعقد کرنے کی تجویز ہے، جب کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close