Featuredاسلام آباد

ملک میں سب غلط ہورہا ہے، یہاں انصاف نہیں، صرف جنگل کا قانون ہے

اسلام آباد: اگر ریاست اوربدمعاشوں کا خیال ہے کہ وہ ہمیں خوفزدہ کرسکتے ہیں تو وہ غلطی پر ہیں

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کا اغوا، ان کے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک اور جعلی ایف آئی آر پر2 روزہ جسمانی ریمانڈ دینا غلط ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے وہ واضح کرتا ہے ملک میں سب غلط ہورہا ہے، یہاں انصاف نہیں، صرف جنگل کا قانون ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر ریاست اوربدمعاشوں کا خیال ہے کہ وہ ہمیں خوفزدہ کرسکتے ہیں تو وہ غلطی پر ہیں، لوگ اس فسطائیت کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے زیادہ پرعزم ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اور میری پارٹی جمہوریت، قانون کی حکمرانی اورانصاف کے لیے فاشسٹ طاقتوں کے خلاف لڑیں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close