Featuredپنجاب

امیدواروں کو 23 فروری کو انتخابی نشانات الاٹ ہوں گے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی تینتیس نشتوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق این اے کی تینتیس نشستوں پر ضمنی انتخابات سولہ مارچ کو ہوں گے۔ سوات، ہری پور، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم اور بھکر میں انتخابات ہوں گے۔

لاہور، ملتان، کراچی اور ڈی جی خان میں بھی انتخابی میدان سجے گا۔

ای سی پی کے مطابق ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

جب کہ کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 22 فروری ہوگی۔ امیدواروں کو 23 فروری کو انتخابی نشانات الاٹ ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 35 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تمام نشستوں کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا، پی ٹی آئی کی ان 35 نشستوں میں دو مخصوص نشستیں بھی شامل ہیں، اس طرح 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن لڑا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close