Featuredاسلام آباد

امریکا اور اس کے اتحادیوں نے مڈل ایسٹ میں بھی کئی ملک برباد کیے، وزیردفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کا کہنا ہے کہ جنگ عظیم کے بعد تمام جنگوں میں امریکا ہی ملوث ہے، امریکا اور اس کے اتحادیوں نے مڈل ایسٹ میں بھی کئی ملک برباد کیے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سویڈن میں ہونے ولای قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں، اپنے دین کی سب سے بری مثال ہم لوگ ہیں، کیا ہمارا رویہ اسلامی شعار کے مطابق ہے۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ساری جنگوں کا محرک امریکا اور مغرب ہے، شدت پسندی اور دہشت گردی کے بیج یورپ نے بوئے ہیں، مغرب میں اسلامو فوبیا پروان چڑھ رہا ہے، اور مسلم ممالک میں شدت پسندی کی بڑی وجہ یورپ میں پروان چڑھتا اسلامو فوبیا ہے، اسلام کے خلاف کچھ کیا جائے تو اسے سپورٹ کیا جاتا ہے، یہ دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے عقیدے کی عزت کی جائے تو شدت پسندی کا رجحان پروان نہ چڑھے، ہم پرغلط الزام ہے کہ ہم دہشت گردی میں ملوث ہیں، اپنے گریبان میں جھانکیں، جنگ عظیم کے بعد تمام جنگوں میں امریکا ہی ملوث ہے، مڈل ایسٹ میں کئی ملک برباد ہوئے جن کا ذمہ امریکا اوراتحادیوں پر ہے۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ہندوستان،اسرائیل کا وجود ریاستی دہشت گردی پر مبنی ہے، فلسطین میں ظلم ریاستی سرپرستی میں ہوتا ہے، اور اس ریاستی سرپرستی کو امریکا اور برطانیہ سپورٹ کرتا ہے، اسرائیل کو زندہ رکھنے کیلئے اربوں ڈالر کا اسلحہ دیا جاتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بی جے پی کا بیانیہ اسلام دشمنی پر مبنی ہے، بھارت کا وزیراعظم سب سے بڑا دہشت گرد ہے، مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا، ان کے پیچھے چہرہ مغرب کا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close