الزام سچا ہے تو ملزم کو سزا ملنی چاہیے، الزام ثابت نہیں ہوتا تو عمران خان کو سزا ملنی چاہیے۔
پیپلز پارٹی نے آصف زرداری پر عمران خان کے الزام کو گھناؤنا قرار دے کر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران نے اپنا وتیرہ بنا لیا ہے کہ اپنے مخالفین پر جو منہ میں آئے الزام لگا دیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے الزام کو چھوڑنا نہیں چاہیے اور چھوڑیں گے بھی نہیں۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ الزام سچا ہے تو ملزم کو سزا ملنی چاہیے، الزام ثابت نہیں ہوتا تو عمران خان کو سزا ملنی چاہیے۔