Featuredپنجاب

انشاء اللہ نواز شریف کی قیادت میں یہ ملک ایک بار پھر آگے بڑھے گا:مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کو ملک سے نکالنا قومی سانحہ تھا لیکن انشاء اللہ نوازشریف کی قیادت میں یہ ملک ایک بار پھر آگے بڑھے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے نواز شریف بہت جلد پاکستان واپس آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نےنواز شریف کو بار بار نکالا لیکن اللہ کا فضل دیکھو کہ وہ ہر بار بڑی طاقت کے ساتھ واپس آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا آج بھی ملک کالیڈرنوازشریف ہے، نواز شریف اللہ کی طرف سے واپس آرہے ہیں اور بہت جلد آپ سب کے درمیان ہونگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close