وزیر خارجہ و پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جھوٹے الزام سے ہماری جان خطرے میں ڈالی، قانونی جواب زیر غور ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میری پارٹی کو دھمکیاں دی جا چکی ہیں، دہشتگرد تنظیموں نے مجھے اور پارٹی کو دھمکیاں دیں، عمران خان نے آصف زرداری پر جھوٹے الزامات لگائے۔
After terrorist outfits called myself & my party out by name in direct threats, Imran has now made false accusations against my father former president AZ. These statements increase threats to my father, my family and my part. We take them seriously given our history. 1/6
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 28, 2023
بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسے بیانات سے والد، خاندان اور میرے لیے خطرات بڑھ جاتے ہیں، عمران خان کے الزامات سنجیدگی سے لے رہے ہیں، ان کے الزامات پر قانونی پہلو بھی دیکھ رہے ہیں، خان والد کو بندوق کی نوک پر رکھنے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں، عمران خان کی دہشتگردوں کی سہولت کاری تاریخ کا حصہ ہے، انہوں نے دہشتگردوں کو رہا کیا اور جمہوریت پسندوں کو گرفتار کیا۔
Imran must realize every time his wife has a dream he cannot just come on tv & make accusations about people. Her dreams won’t stand up in court. 4/6
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 28, 2023
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کو دہشتگرد تنظیموں کے حوالے کیا، پی ٹی آئی کی فنڈنگ دہشت گرد گروہ آج بھی کر رہے ہیں، میرے والد، پارٹی پر حملہ ہوا تو سب کا حساب لیا جائے گا۔