Featuredاسلام آباد

عمران خان کی زیر صدارت لیگل ٹیم کا اجلاس، فواد چوہدری کیس پر تفصیلی مشاورت کی گئی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری پر ہونے والے ظلم پر عدلیہ کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت لیگل ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں فواد چوہدری کیس پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پرعمران خان نے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فواد پر ہونے والے ظلم پر عدلیہ کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

عمران خان،نے لیگل ٹیم کو آئینی قانونی معاملات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے نظریں عدلیہ پر ہیں۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے وکلاء ونگ نے شرکت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close