Featuredپنجاب

خامیوں کی نشاندہی کا مطلب یہ نہیں کہ نئی جماعت بنارہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک مشکلات کا شکار ہے موجودہ نظام ملکی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگیا، خامیوں کی نشاہدی کا مقصد یہ نہیں کہ ہم نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں۔

پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں سیمینار کرنا اور موجودہ نظام میں خامیوں کی نشاہدی کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ ہم نئی سیاسی جماعت بنارہے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ملک اس وقت مشکلات کا شکار ہے اور موجودہ نظام ملکی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور اسٹیک ہولڈر مل بیٹھ کر ملک کو مشکلات سے نکالنے کا حل تلاش کرے، آج ملک میں مشکلات ہیں لیکن پھر بھی اقتدار حاصل کرنے کی باتیں ہورہی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ان کا مقصد موجودہ نظام کو جگانا ہے، جب تک صیح معنوں میں جمہوریت نہیں ہوگی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close