Featuredاسلام آباد

ناحق شہریوں کا خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، ناحق شہریوں کا خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ کے حضور سربسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآن کی تعلیمات کے منافی ہے، اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستان کا دفاع کرنے والوں کو نشانہ بنا کر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، ناحق شہریوں کا خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

پشاور دھماکا کیسے کیا گیا

شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم اور ادارے یکسو اور متحد ہیں، اور اپنے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر جامع حکمت عملی اپنائیں گے، انسداد دہشت گردی کی صلاحیت بڑھانے میں صوبوں سے تعاون کریں گے، اس حوالے سے وزیر داخلہ کو صوبوں کی مدد کرنے کا کہہ دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close