Featuredاسلام آباد

بین المذاہب سیمنار کا انعقاد: تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد ایک چھت تلے جمع

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے بین المذاہب سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک جگہ جمع کرکے ان کے موقف کو سمجھنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے”تبدیلی مذہب، مسائل، مباحث و حقیقت” کے عنوان سے بین المذاہب سیمنار کا انعقاد کیا گیا جو اس موضوع سے جڑے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والےافراد ایک چھت تلے جمع کرنے کا باعث بنا ۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مذہبی امورکے وزیرمفتی عبد الشکورنے بتایا کہ اس سیمینار کےانعقاد سے مخلتلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنے میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام اور پاکستان کا آئین جبری تبدیلی مذہب کی ہرگز اجازت نہیں دیتا لہزا رضاکارانہ تبدیلی اور جبری تبدیلی مذہب میں فرق ہے۔

مفتی عبدالشکورنے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مذہب کی تبدیلی سے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جائے کیونکہ ماضی میں تبدیلی مذہب کےحوالے سے بہت منفی پراپیگنڈا کیا جا چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close