عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کا یہ بیان کہ آصف زرداری دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے ان کی جان لینا چاہتے ہیں وہ ٹھیک ہے، عمران خان نے کچھ نام بھی بتائے جو میرے پاس امانت ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں آصف زرداری سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں، عمران خان نے ٹھیک کہا کہ آصف زرداری دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے ان کی جان لینا چاہتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس بھی مجھے میڈیا کے ذریعے طلب کرتی ہے، اعتراض دائر کیا ہے کہ پولیس طلب نہیں کر سکتی، عمران خان نے اپنے قتل کی سازش میں ملوث افراد کے نام بتائے ہیں جو میرے پاس امانت ہے، آرمی چیف سے کہا کسی کو بھیجیں تاکہ میں وہ نام بتا سکوں۔
شیخ رشید نے آئی ایم ایف کی شرائط کو اوپن کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے کہا کہ قومی سلامتی کا ضامن معاشی استحکام ہے، ملک خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے، اور فوری الیکشن ضروری ہے، عمران خان راولپنڈی میں ہماری تینوں سیٹوں سے امیدوار ہوں گے۔
لال حویلی کو سیل کرنے کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہماری ذاتی ملکیت لال حویلی پر قبضہ کیا، اگر لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت نہ ہو تو ہمیں چوک میں لٹکا دیا جائے۔