Featuredاسلام آباد

سیشن جج کو بغیر بتائے رینجر اہلکار واپس بلا لئے گئے، رپورٹ میں خوفناک انکشاف

سیشن جج کی رپورٹ کے مطابق ضلع کچہری کی سیکيورٹی صورتحال خطرناک ہے، اور بغیر بتائے رینجر اہلکار واپس بلا لئے گئے ہیں۔

سیشن جج کی رجسٹرار ہائی کورٹ کو بھیجی گئی رپورٹ میں خوفناک انکشاف کیا گیا ہے، جس میں اسلام آباد کی ضلع کچہری کی سیکيورٹی صورتحال خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

سیشن جج کی رپورٹ کے مطابق عدالتوں، سائلین اور وکلا کو فول پروف سیکيورٹی دينا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، لیکن ڈپٹی کمشنر آفس اسپیشل برانچ اہلکاروں کی تعیناتی کيلئے تیار نہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیف کمشنر سيکيورٹی انتظامات کرنے میں ناکام رہے ہیں، اور انتظامات نہ کرنے سے کچہری میں سیکيورٹی صورتحال خطرناک ہے، 2014 کے دہشت گرد حملے کے بعد ضلع کچہری میں رینجرز تعینات کی گئی تھی، لیکن سیشن جج کو بغیر بتائے رینجر اہلکار واپس بلا لئے گئے ہيں۔

سیشن جج نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ کچہری کے انٹری پوائنٹس پر نصب واک تھرو گیٹ خراب ہیں، اور کچہری کی حدود میں نصب تقریبا تمام سی سی ٹی وی کیمرے ٹھیک کام نہیں کر رہے، سی سی ٹی وی روم میں پڑے ایل ای ڈیز اور یو پی ایس ایک لمبے عرصے سے خراب پڑے ہیں۔

سیشن جج نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کا ذمہ دار ہے، بار بار کی درخواست کے باوجود ڈپٹی کمشنر آفس سیکيورٹی انتظامات اور کیمرے نصب کرنے میں ناکام رہا۔

رپورٹ میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسپیشل برانچ کے اہلکار کچہری کے انٹری پوائٹس پر تعینات تھے وہ بھی واپس لے لیے گئے ہیں، اور جب اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی تعیناتی کے لئے تحریری طور پر درخواست کی گئی تو ان کا جواب نفی میں تھا، فول پروف سيکيورٹی کيلئے چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو ہدایت کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close