Featuredکھیل و ثقافت

اس لیے انڈیا جانے نہیں دیا گیا، کیونکہ میں آسٹریلیا میں پیدا نہیں ہوا : عثمان خواجہ

بھارت نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو ویزہ جاری نہیں کیا

آسٹریلیا کا اسکواڈ منگل کی رات سڈنی سے بھارت کے لیے روانہ ہوا تھا تاہم ویزہ نہ ملنے کے باعث عثمان خواجہ ٹیم کے ہمراہ بھارت نہ جا سکے۔

عثمان خواجہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں ویزا کا انتظار کر رہا ہوں، یہ ایسے ہے جیسے میں پھنسا ہوا ہوں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق عثمان خواجہ کا ویزہ آج کلیئر ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ 2011 میں بھی عثمان خواجہ کو بھارتی ویزے کیلئے مسئلے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس موقع پر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ اس لیے انڈیا جانے نہیں دیا گیا، کیونکہ میں آسٹریلیا میں پیدا نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ آسٹریلیانے بھارت میں چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 فروری کو شروع ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close