Featuredاسلام آباد

شیخ رشید کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ( Sheikh Rasheed Ahmed) کو اسلام آباد ( Islamabad ) پولیس نے مورخہ یکم فروری بروز بدھ گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر وفاقی داخلہ شیخ رشید احمد کو گرفتارکرلیا ہے۔ ان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو ان کی بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کی رہائش گاہ سے رات گئے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد ان کا میڈیکل چیک اپ کراکے بعد ازاں تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ شیخ رشیدکے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے نائب صدر راجہ عنایت کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید نے سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگایا ہے، جس سے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے مابین تصادم کا خطرہ ہے اور اس سازش سے ملک کا امن بھی خراب ہوسکتا ہے۔

درج ایف آئی آر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ شیخ رشیداپنے بیان کے ذریعے سابق صدر آصف زرداری کو بدنام کر رہے ہیں، اور ایسا کر کے وہ سابق صدر اور ان کے خاندان کے لئے بھی خطرہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close