Featuredاسلام آباد

توانائی کی ضرورت کیلئے سولر اور ونڈانرجی اہم کردار کرسکتی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امید ہے سی پیک کے جو منصوبے ماضی میں تعطل کاشکار ہوئے دوبارہ بحال ہوں گے۔

کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ کے تھری کا افتتاح میرے لئے باعث فخر ہے، یہ منصوبہ پاکستان چین دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں سی پیک منصوبوں پر دستخط ہوئے، سی پیک کے تحت ہزاروں میگا واٹ بجلی بن رہی ہے، پاکستان 27 ارب ڈالر کا ایندھن برآمد کررہا ہے، پاکستان کو سستے ایندھن کی ضرورت ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت سے وسائل سے نوازاہے، توانائی کی ضرورت کیلئے سولر اور ونڈ انرجی اہم کردار کرسکتی ہے، بے پناہ کوئلہ تھر کی خوشحالی میں اہم کرداراداکرسکتا ہے۔

پاک چین تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی 75 برسوں میں تمام مشکلات اور خوشی کے موقع پر مزید مضبوط ہوتی گئی، چین نے پاکستان کا جنگ اور امن میں ساتھ دیا، امید ہے دوست ملک چین فی میگاواٹ کی قیمت کم کرے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 60 ہزار میگاواٹ ہائیڈل پاور کی پیداواری صلاحیت ہے، دیامر بھاشا اور داسو ڈیم کی تکمیل میں 5سال لگ سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں سی پیک منصوبوں پر دستخط ہوئے، سی پیک کے تحت ہزاروں میگاواٹ بجلی بن رہی ہے، امید ہے سی پیک کے جو منصوبے ماضی میں تعطل کاشکار ہوئے دوبارہ بحال ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close