Featuredپنجاب

عمران خان نے دوستوں اور خاندانوں کو لڑایا، بات کرنے کا سلیقہ اور تہذیب چھین لی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ایک ذہنی مریض نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنا دیا۔

مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کی زیر صدارت لاہور میں سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس ہوا، جس میں مریم نواز نے سوشل میڈیا ٹیم کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیا کو مثبت رویوں اور تعمیری سوچ کے فروغ کے لئے استعمال کریں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سال کے سیاہ آمرانہ دور میں بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا، عمران خان نے گھروں، دوستوں اور خاندانوں کو لڑایا، بات کرنے کا سلیقہ اور تہذیب چھین لی، ایک ذہنی مریض نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنا دیا۔

لیگی نائب صدر نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم سے کہا کہ پڑھے لکھے مہذب اور روشن دماغ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کو گندگی سے پاک کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا، سوشل میڈیا کو مثبت رویوں اور تعمیری سوچ کے فروغ کے لئے استعمال کریں۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ سیاہ دور میں آپ کی جرات وبہادری قابل فخر ہے، حقائق اور سچائی کے فروغ کا ذریعہ بنیں،جھوٹ پھیلانے والوں کو سچائی کا آئینہ دکھائیں، معاشرے سے تقسیم در تقسیم کو ختم کرنا اور اتحاد کے جذبوں کو بڑھانا ہے، مریم نواز کا کہنا تھا کہ اختلاف کرنے والے کو دشمن نہ سمجھیں، سائبر اسپیس پر آپ ملک اور قوم کے مفاد کی جنگ لڑیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close