Featuredاسلام آباد

2021 میں طے ہوا تھا کہ جب بھی الیکشن ہوگا نئی مردم شماری پر ہوگا، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کہتے ہیں کہ ہمارا عمران خان سمیت کسی کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا عمران خان سمیت کسی کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں، کسی نے جرم کیا ہے اور گرفت میں آنا چاہئے تو قانون آزاد ہے، اتحادی حکومت کا کوئی بھی انتقامی ایجنڈا نہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زیرصدارت سی سی آئی کا اجلاس اپریل 2021ء میں ہوا تھا، مشترکہ مفادات کونسل نے آئندہ الیکشن نئی مردم شماری پر کرانے کا فیصلہ کیا، اس وقت طے ہوا کہ جب بھی الیکشن ہوگا نئی مردم شماری پر ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ مردم شماری پر صوبہ سندھ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، مردم شماری شروع ہوگئی ہے، 30 اپریل کو نتائج بھی شائع ہوجائیں گے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ 2 اسمبلیوں میں الیکشن پرانی اور باقی نئی مردم شماری پر ہوں، آئین میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن بیک وقت ہونا درج ہے، ایسی صورت میں الیکشن کے نتائج کوئی بھی تسلیم نہیں کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close