لاہور: قوم پر مسلط کردہ امپورٹڈ حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم پر مسلط کردہ امپورٹڈ حکومت کو ہرگزتسلیم نہیں کرتا،سازش ، ہارس ٹریڈنگ کے ذریعےامپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ 10 ماہ میں اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی ہوئی، فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کا قتل کیا گیا، بنیادی حقوق کا خاتمہ،دہشت گردی ناک تلےپھیلنےکی اجازت دی۔
I dont recognise this Imported Govt installed thru conspiracy & horse trading. How can SS be so shameless given his govt’s destruction in 10 mths of our economy & democracy with brazen fascism,end of fundamental rights & rule of law; & allowing terrorism to spread under its watch pic.twitter.com/RayXmy6PDC
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 3, 2023
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ قیامت آگئی ہے جو آصف علی زرداری نے مجھ پر ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہے، میں تو شکر ادا کر رہا ہوں کہ یہ کیس عدالت میں جائے گا۔
سابق صدر کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالت میں سب سے پہلے آپ سے پوچھا جائے گا کہ کیا آپ کی کوئی عزت ہے جو خراب ہوئی ہے؟ دکھایا جائے گا کہ پوری دنیا میں آپ کو مسٹر ٹین پرسنٹ کہا جاتا تھا۔