Featuredخیبر پختونخواہ
خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے
پشاور: پولیس لائنز دھماکے کے بعد خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
احتجاجی ریلی میں شریک شہریوں نے سفید جھنڈے لہراتے ہوئے 30 جنوری کو پشاور میں بھیانک حملے میں شہید ہونے والوں سے انصاف اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کا مطالبہ کیا۔
سماجی تنظیموں کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں پی ٹی آئی، اے این پی اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اگر آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری پولیس کا تحفظ کرنے میں ناکام اور شہریوں کو خطرے میں چھوڑا ہے تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔
مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر علاقے میں دہشت گردی ختم کرکے امن قائم نہیں کیا جاتا وہ وہ بڑے پیمانے پر ’امن تحریک‘ کا آغاز کریں گے۔