Featuredاسلام آباد
کیا پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو پاکستان لایا جائے گا؟
متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں پاکستانی سفارتی مشن کی ترجمان نے مقامی میڈیا رپورٹس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کا آج بروز اتوار مورخہ 5 فروری کو دبئی میں انتقال ہوگیا ہے۔
دبئی میں پاکستانی قونصل خانے اور ابوظہبی میں سفارت خانے کی ترجمان شازیہ سراج نے غیر ملکی خبر رساں ادارے روائٹرز کو بتایا کہ سابق صدر آج صبح انتقال کر گئے ہیں۔
شازیہ سراج نے کہا کہ سفارتی مشن پرویز مشرف کے اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق صدر کی میت پاکستان لے کر جانے کے لیے اہل خانہ کی جانب سے قونصل خانہ دبئی میں درخواست کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پرویزمشرف کی میت لینے کے لیے پاکستان سےطیارہ کل صبح دبئی پہنچےگا، خصوصی طیارہ نور خان ایئر بیس سے دبئی کے المکتوم ایئر پورٹ پہنچے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو راولپنڈی کے آرمی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔