تہران: ایرانی سپریم لیڈر رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے ملک کی جیلوں میں قید ہزاروں قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان کردیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق معاف کیے جانے والوں میں حالیہ مظاہروں میں ملوث مظاہرین قیدی بھی شامل ہیں۔
اپنے کیے گئے جرائم پر نادم قیدیوں کے لیے معافی کی استدعا عدلیہ حکام کی جانب سے کی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے قیدیوں کو دی گئی معافی میں ایران میں قید دُہری شہریت والے قیدی، غیرملکی ایجنسیوں اور ایران مخالف گروپوں کے لیے جاسوسی کرنے والے، ارادی قتل و تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے ملزمان شامل نہیں ہیں۔