Featuredپنجاب

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی موجودگی میں چینی کمپنیوں سے آئی ٹی معاہدے پر دستخط

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی موجودگی میں چینی کمپنیوں سے آئی ٹی معاہدے پردستخط ہوگئے۔

پاکستان ریلوے اور 2 چینی کمپنیوں کے مابین آئی ٹی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، اس حوالے سے لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آج پاکستان ریلوے کا 2 چائنیز کمپنی سے معاہدہ طے پایا ہے، جس میں انجن ٹریکنگ سسٹم بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے کی ضروریات پوری کر رہے ہیں، ادارے کی رابطہ ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے عوام گھر بیٹھے سفر پلان کر سکیں گے، اس ایپ پر تمام سہولیات سے متعلق معلومات ہوں گی، مسافر ٹکٹ، ہوٹلز بکنگ بھی ایپلی کیشن کے ذریعےکر سکے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ٹی سلوشن کے ذریعے ریلوے کی انکم کا مکمل ریکارڈ آجائے گا، ٹرین آپریشنز کی مانیٹرنگ بھی ایپلی کیشن کے ذریعے ہوسکے گی، مسافروں کی شکایات کا اندراج ہو سکے گا۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کے بغیر کوئی پورٹ چل نہیں سکتی، گوادر میں ریلوے کے سب آفسز کھل گئے ہیں، وہاں ریلوے کی جگہ کو چیک کر رہے ہیں، اور سیٹ اپ پر کام کر رہے ہیں، امید ہے سبی، ہرنائی پر جلد ٹرین چلا دیں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ تنخواہوں کے معاملے پر وزیر خزانہ سے بات ہوئی ہے، سیلاب کی وجہ سے ریلوے کو 7 ارب کا نقصان ہوا، اُمید ہے حکومت کی طرف سے مرحلہ وار مدد ملے گی، ہم بات کم اور کوشش مسلسل کرتے رہتے ہیں۔

سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کی دکانوں کا ٹینڈر کو روک دیا ہے، ایک ایسی پالیسی بنا رہے ہیں کہ کارٹل نہ بنے اور روزگار بھی چلے، ایک گرین لائن چل گئی لیکن کام نہیں بنتا، ہرٹرین کو اپ گریڈ ہوناچاہیے، ایم ایل ون پر ریلوے کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے، وفاقی حکومت کو ایم ایل ون پرآگاہ کیا ہے، اس کی کاسٹ 40 فیصد کم کرنی چاہیے، جس کے لئے کام کر رہے ہیں.

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 9 ارب 80 کروڑ ڈالر کا قرضہ ریلوے اٹھانے کے قابل نہیں، تنخواہ دینے کیلئے پیسے نہیں، قرض کہاں سے واپس کریں گے، ہمیں ایسا کوئی کام نہیں کرناچاہیے کہ آنے والے بھگتیں، ہم نے وہی کام کرناہے جو ریاست کےمفاد میں ہے، ایم ایل ون کو ٹھیک کیے بغیر گزارا نہیں، الیکٹرک ٹرین ایم ایل ون منصوبے کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close