Featuredاسلام آباد

یہ خود جیل جانے سے ڈرتے ہیں ، کارکنوں کو جیل جانے پر اکسا رہے ہیں

اسلام آباد : آخری گیند اور آخری کارڈ کی ناکامی کے بعد عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان نے خود ہر کیس میں قبل از وقت گرفتاری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

‏انہوں نے کہا کہ آخری گیند اور آخری کارڈ کی ناکامی کے بعد عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے تو ضمانت کیوں لے رہے ہیں؟ تحریک کی قیادت انہیں خود کرنی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏یہ خود جیل جانے سے ڈرتے اور کارکنوں کو جیل جانے پر اکسا رہے ہیں۔ لوگوں نے ان کے ذاتی احتجاج کو مسترد کیا تو اب انہوں نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے۔

پی پی رہنماء نے کہا کہ انہوں نے سوچا تھا اسمبلیاں توڑنے اور استعفوں کے بعد ملک میں افراتفری اور عدم یقینی پھیلے گی اور ملک کا کاروبار رک جائے گا۔ ان کا مقصد ملک میں سیاسی افراتفری اور انتشار قائم رکھنا ہے۔ یہ چاہتے ہیں ملک میں تقسیم اور تصادم کی فضہ قائم رہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ انتشار پھیلانے کی ہر سازش ناکام ہوگی۔ انتشار، احتجاج اور عدم استحکام کی سیاست میں ناکامی کے بعد تحریک انصاف کو اپنی طرز سیاست پر نظرثانی کرنی چاہیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close