Featuredاسلام آباد

شہباز شریف نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی، 5 رکنی کمیٹی بھی بنادی

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی اے کی جانب سے معروف ویب سائٹ وکی پیڈیا کی معطلی کا نوٹس لے ہوئے اسی فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی، ساتھ ہی معاملے پر 5 رکنی کمیٹی بھی بنادی۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے گزشتہ دنوں معروف معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا کو قابل اعتراض مواد نہ ہٹانے پر معطل کردیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف طبقات کی جانب سے اس اقدام پر اعتراض اٹھائے جانے کے بعد معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وکی پیڈیا کی سروسز فوری بحال کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر آئی ٹی کی سربراہی میں 5 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی، جو قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلئے وکی پیڈیا بلاک کرنے کے اقدام کا جائزہ لے گی۔

وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی وکی پیڈیا اور دیگر ویب سائٹس سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کے متبادل اقدامات اور غیرقانونی آن لائن مواد پر متوازن طریقے سے قابو پانے کی تجاویز بھی دے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کر سکے گی۔

وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی نے ویب سائٹ بلاک کرنے کی ابتدائی تحقیقات کی تھیں، اپنی رپورٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ وکی پیڈیا انتہائی کارآمد ویب سائٹ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close