Featuredتجارت

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات : ٹیکس ریونیو، مالی خسارہ اور توانائی شعبے کا جائزہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں جس میں ٹیکس ریونیو، مالی خسارہ اور توانائی شعبے میں اصلاحات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات موجودہ مالی سال کیلئے بیرونی فنانسنگ سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

آئی ایم ایف کے وفد کو بریفنگ کے دوران ایف بی آر نے یقین دہانی کرائی کہ رواں مالی سال جولائی سے جنوری 7 ماہ میں 3965 ارب روپے ٹیکس جمع کر لیا، رواں سال کے لئے 7470 ارب روپے کا ٹیکس ہدف ہر صورت حاصل کیا جائے گا۔

آئی ایم ایفنے سبسڈی کم کرنے کے لیے بجلی اور گیس کے ریٹ بڑھانے پر زور دیا ہے۔

مذاکرات کے دوران غیر ضروری اور تاخیر کے شکار منصوبوں کی فنڈنگ روکنے پر غور کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے 600 ارب روپے سے زائد اخراجات میں کمی اور 727 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بھی 300 ارب روپے سے زیادہ کٹوتی کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close