مبینہ بیٹی کی معلومات چھپانے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی معلومات چھپانے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کاغذاتِ نامزدگی میں جھوٹ بولنے اور اپنی مبینہ بیٹی (ٹیریان وائٹ) کو ظاپر نہ کرنے پر آئین کے آرٹیکل 62 (ون) (ایف) کے تحت نااہل قرار دینے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں محمد ساجد نامی ایک شہری کی جانب سے درخواست زیر سماعت ہے۔
عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت کے لیے 3 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ فاضل بینچ کی سربراہی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کریں گے، فاضل بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل ہوں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔
درخواست گزار کا موقف
محمد ساجد نامی ایک شہری نے اپنی درخواست میں موققف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے برطانیہ میں ٹیریان وائٹ کی کفالت کے انتظامات کیے لیکن اپنے کاغذات نامزدگی میں اس کا ذکر نہیں کیا۔