Featuredپنجاب

گرفتار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری پر قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد عمر شبیر نے سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں گرفتار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔

دوران سماعت شیخ رشیدکے وکیل انتظارپنجوتھا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل سازش سے متعلق عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا اور کہا وہ جو کہہ رہے ہیں ٹھیک کہہ رہے ہیں، پولیس کے سامنے بھی قتل ہوجائے تو مقدمہ اتنی جلدی درج نہیں ہوتا جب کہ شیخ رشید کا بیان نشر ہونے سے دو روز قبل ہی مقدمہ درج ہوگیا تھا۔

انتظارپنجوتھا ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق پولیس کوشیخ رشید کا موقف لینا چاہیے تھا، عمران خان کے خلاف قتل کی سازش ہو رہی جس پر مقدمہ نہیں بنایا جارہا، البتہ آصف زرداری کی بدنامی پر مقدمہ درج کردیا گیا۔

شیخ رشیدکے وکیل نے اپنے موکل کی ضمانت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشیدکے بیان کے بعد کوئی سیاسی مہم یا ناخوشگوارواقعہ نہیں ہوا۔

مدعی کے وکیل سلمان منیر نے درخواست ضمانت کے خلاف دلائل میں موقف اختیار کیا کہ شیخ رشیدکے گزشتہ بیانات اشتعال پھیلانے پر مبنی ہیں، 90کی دہائی میں شیخ رشیدپرمقدمہ ہوااورسزا بھی ہوئی،شیخ رشید دوران حراست بھی قابو میں نہیں آرہے،ضمانت ملنے پرشیخ رشید پھر شہریوں میں اشتعال پھیلائیں گے۔

فاضل جج نے شیخ رشید کے وکیل سے استفسار کیا کہ شیخ رشیدنے اسپتال میں وزیر داخلہ کی خلاف بھی بیان دیا، کیا اس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ نہیں ہے؟، جواب میں انتظار پنجوتھا ایڈووکیٹ نے کہا کہ شیخ رشیدنے دوران حراست بیان دیا اورایسے بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close