Featuredاسلام آباد

حکومت نے اے پی سی مؤخر کردی

اسلام آباد: مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، وہ صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت،ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 7 فروری کو اے پی سی طلب کی تھی جو موخر کرکے 9 فروری کو رکھی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close