نگراں حکومتوں میں ایسی انتقامی کاروائیاں پہلے کبھی نہیں دیکھیں، سابق وزیراعظم
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دینا غلطی نہیں بلکہ بلنڈر تھا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دینا غلطی نہیں بلکہ بلنڈر تھا۔
لاہور میں غیرملکی صحافیوں سے ملاقات میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لگتا یوں ہے کہ ابھی بھی سابقہ دور کی پالیسی چل رہی ہے۔ کہا کہ پہلی بار عوام نے رجیم چینج کو قبول نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیا آرمی چیف اپنی پالیسی لاتا ہے، آرمی چیف کی طرف سے کوئی پیغام آئے گا تو بتاؤں گا۔ کہا ہمارے دور میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی عزت تھی اب وہ سڑک پر نہیں نکل سکتے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے لابنگ کر کے حسین حقانی اور دوسرے لوگوں کو رکھوایا، یہ لوگ امریکہ میں میرے خلاف لابنگ کرتے تھے۔
عمران خان نے کہا کہ 25 مئی میں ملوث لوگوں کو پنجاب میں تعینات کیا گیا، ایسا لگ رہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوگی۔ جب بھی اسمبلیاں تحلیل ہوتیں یہی نگراں حکومت آتی ہے لیکن ایسی انتقامی کاروائیاں پہلے کبھی نہیں دیکھیں۔
عمران خان،نے کہا کہ نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں۔ وہ میری نااہلی چاہتے ہيں۔ جیل بھرو تحریک ایک پرامن احتجاج ہے۔ قانون کی عمل داری ہوگی تو ملک آگے جائے گا۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت توشہ خانہ میں پھنس گئی ہے، عدالت نے توشہ خانہ کی تفصیل مانگی جو نہیں ملی۔ کہا آئین میں واضح ہے انتخابات 90 روز ميں ہونے چاہئيں۔ عمران خان نے کہا کہ اے پی سی میں جانے کیلئے سوچ رہے ہیں، دہشت گردی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔