خوفناک زلزلے کے بعد شام میں ایک عمارت کے ملبے سے ریسکیو اہلکاروں نے ایک نوزائیدہ بچے کو بچالیا، جس کی ماں اور دیگر اہل خانہ جاں بحق ہوگئے۔
ترکی اور شام میں زلزلے سے تباہ عمارتوں کے ملبے میں دبے لوگوں کو نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
الجزیرہ کی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ریسکیو اہلکار نوزائیدہ بچے کو ملبے سے نکالنے کے بعد جلد سے جلد ایمبولینس تک پہنچانے کیلئے بھاگ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملبے میں دبی خاتون نے بچے کو جنم دیا تھا تاہم وہ خود جانبر نہ ہوسکی، اس خاندان کے دیگر افراد بھی زلزلے میں اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے۔