افتتاحی تقریب سب کو حیران کردے گی، پی ایس ایل انتظامیہ کا دعویٰ
انتظامیہ نے پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کی تیاری کرلی۔ پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب سب کو حیران کردے گی۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی، مینجمنٹ نے افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کا پلان بنالیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ تقریب سب کو حیران کردے گی، جس میں اے آر اور وی آر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اے آر اور وی آر ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستان کرکٹ میں پہلی مرتبہ کیا جائے گا، اے آر اور وی آر ٹیکنالوجی سے ٹی وی پر میچ دیکھنے والے شائقین ڈیجیٹل تھری ڈی اینیمیشن سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحٰ تقریب میں شائقین کرکٹ کو انکلوژرز میں زولو بینڈ بھی پہنائے جائیں گے، جو کم روشنی میں چمچمائیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحی،تقریب میں پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈرونز کی مدد سے فضاء میں ایل ای ڈی تصاویر بنائی جائیں گی جب کہ شاندار آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔