Featuredکھیل و ثقافت
آئی سی سی نے دوسری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا اعلان کردیا
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2023 کے فائنل کی حتمی تاریخ اور ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔
آئی سی سی نے دوسری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا اعلان کردیا ہے۔
ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل 7تا11جون تک اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جب کہ 12جون کو ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔
فائنل پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست دو ٹیموں کے درمیان ہوگا، آسٹریلیا 75 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جب کہ بھارت 58 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے تاہم اب تک حتمی ٹیموں کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پوائنٹس کا نظام
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت ٹیسٹ اسٹیتس حاصل کرنے والی ہر ٹیم کو دوسری ٹیم کے خلاف میچز کھیلنا ہوتے ہیں۔
میچ جیتنے والی ٹیم کو 12 جب کہ ڈرا ہونے پر دونوں ٹیموں کو 4،4 پوائنٹس ملتے ہیں۔
پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 2021 میں کھیلا گیا تھا جس میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔