جو پیسے خیبرپختونخوا پر خرچ ہونے تھے وہ زمان پارک پر خرچ ہوئےہیں
شاہ محمود قریشی کل ٹی وہ پر کہہ رہے تھے نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی
ایبٹ آباد: پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے خود زمان پارک میں جاکر بیٹھ گیا ، جو پیسے خیبرپختونخوا پر خرچ ہونے تھے وہ زمان پارک پر خرچ ہوئےہیں
ایبٹ آباد میں مریم نواز کا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کی طرف سے سلام پیش کرتی ہوں ،کنونشن میں شرکت پر تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں،جب بھی خیبرپختونخوا آتی ہوں محبت سے استقبال کیا جاتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ امیر مقام نے نواز شریف سے ملاقات میں بہت گلے شکوے کیے، نواز شریف نے مجھے کارکنوں سے ملاقات کی ہدایت کی تھی،لیگی ورکرز ہمارا ہر اول دستہ ہیں،خیبرپختونخوا کو اس وقت نواز شریف کی ضرورت ہے، کے پی کے کے ہر منصوبے پر نواز شریف کا نام لکھا ہے،جلد خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں جاؤں گی۔
چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا بھی حق ہے پنجاب کی طرح ترقی کریں ،گزشتہ حکمران 10 سال حکومت میں رہے لیکن کے پی پولیس کو وسائل نہیں دے سکے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے خود زمان پارک میں جاکر بیٹھ گیا ،جب جلسہ کرنا ہوتو پنڈی چلا جاتا ہے جب پلاسٹر کچھ نہیں کہتا ، عدالت جانے سے پلاسٹر نہیں تمہارے جرائم روکتے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ جوپیسے خیبرپختونخوا پر خرچ ہونے تھے وہ زمان پارک پر خرچ ہوتے رہے، شہباز شریف اور عمران خان کی صوبائی حکومتوں کا موازنہ کرنا ہوگا،ایک کروڑنوکریوں کاوعدہ کیا گیا ایک ہزار نوکریاں ہی دکھا دو،خیبر پختونخوا کے وسائل کو بے دردی سے استعمال کرتے رہے،لوگوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ یہ 4 سال کیا کیاظلم کرتا رہا۔
انھوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کل ٹی وہ پر کہہ رہے تھے نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، یہ جاتے جاتے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے گئے،کارکنوں سے کیوں کہتے ہیں کہ وہ جیل جائیں ،پہلے تو فرح گوگی کو گرفتار کرائیں جو لوٹ مار کرکے دبئی دوڑ گئیں ۔