Featuredپنجاب

پاکستان میں آئین کی بالادستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے

حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی

لاہور: آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، پاکستان کی معیشت کو صرف سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری بچا سکتی ہے۔

صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے۔ بروقت انتخابات کے انعقاد کے لیے صرف عدلیہ سے امید ہے کیونکہ موجودہ حکومت انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا مطلب صرف آرامی چیف ہوتا ہے۔ موجودہ آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے سوال پر عمران خان نے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بلکہ دونوں ہاٹھوں سے بجتی ہے تاہم حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل (ر) باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے حکومت دہشت گردی کے خلاف اے پی سی بلائے تو سہی، جانے یا نہ جانے کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ صرف وفادار ںاور مخلص لوگوں کو دیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، پاکستان کی معیشت کو صرف سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری بچا سکتی ہے۔حکمران اپنے ڈالر باہر منتقل کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو مسسز منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنے کی کوشش کی گئی، جو بری طرح ناکام ہوگئی، نواز شریف پاکستان واپس آئیں انھیں بھی اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close