Featuredتجارت

سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

پاکستان میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 41 ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 10 فروری سے ہوگا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد جی ڈی 110 ایس کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار روپے، جی ایس 150 کی قیمت 3 لاکھ 15 ہزار ، جی ایس ایکس 125 کے دام 4 لاکھ 22 ہزار روپے اور جی آر 150 سی سی 4 لاکھ 51 ہزار روپے کی ہوجائے گی۔

اعلامیے کے مطابق جی ڈی 110 ایس کی قیمت میں 26 ہزار، جی ایس 150 کی قیمت میں 29 ہزار، جی ایس ایکس 125 کے دام میں 38 ہزار جبکہ جی آر 150 کی قمیت میں 38 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ خام مال مہنگا ہونے اور ڈالر کی قدر میں اضافے کو قرار دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close