Featuredاسلام آباد

ہر فیصلے سے یو ٹرن لینا ان کا وطیرہ بن گیا ہے، ان کا نام تحریک انصاف نہیں "تحریک یو ٹرن” ہونا چاہیئے

پارلیمنٹ آنے کا مقصد نگراں حکومت کے انتخاب میں مداخلت کرنا اور پارلیمنٹ میں گالم گلوچ کرنا

اسلام آباد : استعفوں پر سیاست میں بھی ان کو منہ کی کھانی پڑی،استعفے منظور ہونے بعد ان کو پارلیمنٹ کی یاد آ گئی۔

پیپلز پارٹی رہنماء کا کہنا ہے کہ ہر فیصلے سے یو ٹرن لینا ان کا وطیرہ بن گیا ہے، پی ٹی آئی کو ڈوبتی سیاست بچانے کیلئے پارلیمنٹ کا سہارا چاہیئے۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ‏تحریک انصاف نے 8 ماہ قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرانے پر زور دیا۔ عمران خان نے بلند و بانگ دعوے کئے وہ اس اسیمبلی کو تسلیم نہیں کرتے لہذا واپس نہیں جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ استعفے منظور ہونے بعد ان کو پارلیمنٹ کی یاد آ گئی۔ استعفوں پر سیاست میں بھی ان کو منہ کی کھانی پڑی۔ استعفے منظور ہونے کے بعد انہوں نے زمان پارک سے پارلیمنٹ کا یو ٹرن لیا۔ ان کا نام تحریک انصاف نہیں "تحریک یو ٹرن” ہونا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے ہر فیصلے اور بیانیہ سے یو ٹرن لینا ان کا وطیرہ بن گیا ہے۔ ابھی بھی یہ پارلیمنٹ لوگوں کی نمائندگی کیلئے نہیں عمران خان کی سیاست بچانے آ رہے۔ ان کا پارلیمنٹ آنے کا مقصد نگراں حکومت کے انتخاب میں مداخلت کرنا اور پارلیمنٹ میں گالم گلوچ کرنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ان کو ڈر ہے کہ استعفوں اور اسمبلیاں تحلیل ہونے بعد ان کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ان کو صرف اپنی ڈوبتی سیاست بچانے کیلئے پارلیمنٹ کا سہارا چاہیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close