Featuredاسلام آباد

مسلم لیگ ن الیکشن سے نہیں ڈرتی، الیکشن سے وہ ڈرتا ہے جو سلیکٹ ہو کر آتا ہے

مسلم لیگ ن میدان میں موجود ہے اور الیکشن کی تیاری شروع کرچکی ہے

اسلام آباد: مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے صرف عوام کے لیے مشکلات پیدا کیں

تنظیمی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کے سلیکٹرز گھر چلے گئے ان کی کہانی ختم ہوچکی، مسلم لیگ ن الیکشن سے نہیں ڈرتی، الیکشن سے وہ ڈرتا ہے جو سلیکٹ ہو کر آتا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے صرف عوام کے لیے مشکلات پیدا کیں، شہباز شریف کے پنجاب کے 10 سال اور خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے 10 سال کا موازنہ ہوگا، خیبرپختونخوا 2023ء میں بھی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، موازنہ ہوگا تو نواز شریف کے 4 سال اور عمران خان کے 4 سال کا ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ اسحاق ڈار قوم کی جانب سے آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہے ہیں حالاں کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف سے مذاکرات نہیں کرنے چاہیے تھے بلکہ مذاکرات اسے کرنے چاہیے تھے جس نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ڈالر 100 روپے سے کم تھا لیکن تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، یہ وہی شخص ہے جو کہتا تھا آلو پیاز کی قیمت سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بالکل درست کہتا تھا یہ قیمتیں کم نہیں بلکہ بڑھانے کے لیے آیا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، عمران خان کا کچن بھی کوئی اور چلاتا ہے کیونکہ اس کی اپنی کوئی آمدنی نہیں، اسے عوام کے کٹہرے میں کھڑا کرکے پوچھنا چاہیے کہ ملک کو گروی کیوں رکھا؟

انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک ہچکولے کھاتا ہے تو نوازشریف کو بلایا جاتا ہے کہ ملک ٹھیک کرو، کل سنا کہ وہ شخص کہہ رہا ہے کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، عمران خان نے مان لیا کہ وہ چھپ چھپ کر ملاقاتیں کرتا رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم الیکشن ہارنے کے لیے نہیں جیتنے کے لیے آئے ہیں، مسلم لیگ ن میدان میں موجود ہے اور الیکشن کی تیاری شروع کرچکی ہے، تمہاری 2018ء والی سلیکشن کمیٹی ٹوٹ چکی ہے، اب وہ سلیکٹرز نہیں رہے جو تمہیں لائے تھے عمران خان کے سلیکٹرز گھر چلے گئے ہیں اب ان کی کہانی ختم ہوچکی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close